اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: جیولری کی دکان سے کروڑوں کا سامان لیکر بدمعاش فرار

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کچھ نامعلوم بدمعاش کھلے عام ایک جیولری کی دکان سے کروڑوں روپیے کی مالیت کا سامان لیکر فرار ہو گئے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

robbery in jewellery shop in darbhanga
جیولری کی دکان سے کروڑوں کا سامان لیکر بدمعاش فرار

By

Published : Dec 9, 2020, 6:07 PM IST

دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے بڑا بازار واقع سونا چاندی کے ہول سیلر النکار جویلری کے شو روم میں کچھ بدمعاشوں نے ہتھیار کے سہارے کروڑوں کا قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ واقعہ بدھ کے روز صبح دس بجے پیش آیا۔ قریب پانچ جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار کے سہارے کروڑ روپے کے قیمت کا سونا لوٹ کر فلمی انداز میں پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے نکل گیے۔

وہیں واردات کی جانکاری ملتے ہی موقع پر دربھنگہ ضلع کے پولیس کپتان بابو رام اپنے پولس کے ساتھ پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واردات سے علاقے میں سنسنی اور تاجروں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پولس نے موقع واردات سے گولیوں کے کھوکھے بھی برآمد کیے۔

اس واردات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر محمد کلام نے کہا کہ اس واردات نے دربھنگہ پولس اور حکومت بہار پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ اس حکومت میں کافی برھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مطلوب ملزم گرفتار

وہیں اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ پانچ جرائم پیشہ افراد نے واردات کو انجام دیا ہے، پولس پورے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے بہت جلد ملزمین گرفتار ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details