اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: بدمعاشوں نے تاجر سے گولی مارکر رقم لوٹ لی

ضلع گیا میں مجرمانہ واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ضلع کے سلیاتھانہ حدود میں سیمنٹ تاجر سے دولاکھ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے۔ بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

گھنٹوں سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ
گھنٹوں سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jun 9, 2020, 5:47 PM IST

امام گنج کے سلیا تھانہ حدود میں تاجر کوگولی مار دولاکھ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے۔ گولی لگنے سے تاجر زخمی ہوگیا، جس کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

واقعے کے بعد مقامی باشندے مشتعل ہوگئے اور گھنٹوں سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مشتعل افراد کامطالبہ تھاکہ پولیس کی کاروائی کرکے مجرموں کی گرفتاری کویقینی بنائے۔ گھنٹوں مظاہرے کے بعد پولیس نے مشتعل افراد کوسمجھاکر سڑک جام کوہٹانے میں کامیاب رہی۔

اس سلسلے میں مقامی باشندہ سنتوش نے بتایاکہ مقامی مکھیا کے شوہر وسیمنٹ تاجر بھولا پرساد کوبدمعاشوں نے گولی مارکر دولاکھ روپئے لوٹ لئے، پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کولیکر سنجیدہ نہیں ہے۔

پولیس پر انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس صرف عام لوگوں کو پریشان کرتی ہے جبکہ مجرموں پرکاروائی سے قاصر ہے۔

بھولاپرساد کے بھائی اگروال نے بتایاکہ ان کابھائی سیمنٹ کی دوکان سے موٹرسائیکل میں رکھ پیسہ لیکر گھر سیوتی جارہاتھا۔ تبھی بدمعاشوں نے راستے میں انہیں روک پیسے چھین کرگولی ماردیا۔

تھانہ انچارج سبھاپتی چودھری نے بتایا کہ مکھیا کے شوہر وتاجر بھولاپرساد کو ایک موٹرسائیکل پرسوار تین بدمعاشوں نے گولی چلاکر پیسے کی لوٹ کی ہے ۔تاجربھولا پرساد محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details