اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ شہر میں سڑک توسیع کا کام شروع، مقامی افراد کو مشکلات - ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے گھوڑی چوک

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے گھوڑی چوک سے لے کر کھریا بستی تک کے سڑک کی توسیع کا کام شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ سڑک تعمیرات کی جانب سے سڑکوں پر بنے گھر اور دکانوں کو جے سی بی مشین کی مدد سے توڑا جا رہا ہے۔

ارریہ شہر میں سڑک توسیع کا کام شروع

By

Published : Oct 22, 2019, 12:09 AM IST

سڑک توسیع کا مطالبہ ایک زمانے سے یہاں کے مقامی لوگ کر رہے تھے جس پر باضابطہ کام شروع ہو گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نامی کمپنی اس کام کو کر رہی ہے۔ گھوڑی چوک سے لے کر کھریا بستی تک سڑک کی لمبائی ڈیڑھ کیلو میٹر ہے اور دونوں جانب گھنی آبادی آباد ہے، جس کو سڑک کی توسیع کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ وہیں سڑک توسیع کے دوران کچھ لوگوں کے گھر یا دوکان درمیان آ رہے تھے انہیں معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

ویڈیو : ارریہ شہر میں سڑک توسیع کا کام شروع،


یہ سڑک سیدھے نیشنل ہائی وے کو جوڑتی ہے، سڑک کی چوڑائی کم ہونے سے آئے دن یہاں حادثات ہوتے رہتے تھے، نیز سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبا لگنے سے بھی حادثات کے خطرے بنے رہتے تھے، جس وجہ سے مقامی لوگ لمبے دنوں سے اس سڑک کی چوڑائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس کے بعد اب اس پر کام شروع ہو گیا ہے جس سے لوگوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں سڑک توسیع میں جن لوگوں کے گھر یا دوکان درمیان آ رہے تھے انہیں معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : نامساعد حالات نے بھی پروینہ آہنگر کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دیا

وہیں دوسری جانب سڑک توسیع میں جن لوگوں کے گھر توڑے جا رہے ہیں ان میں سے کئی لوگوں نے معاوضہ نہ ملنے کی بات کہی ہے، سریتا دیوی نے کہا کہ ہم لوگ ایک زمانے سے یہاں اس جگہ بسے ہوئے تھے، مگر اب ہم لوگوں کو یہاں سے ہٹایا جا رہا ہے، ان لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جہاں تک گھر کو توڑنا تھا اس سے زیادہ بڑھ کر گھر کو توڑ دیا گیا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details