اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے وزیر نتن نوین کا دورہ کرناٹک

بہار میں سڑک تعمیرات کے وزیر نتن نوین کرناٹک پہنچ گئے، آج وہ کرناٹک کے وزیر تعمیر سڑک سی سی پاٹل سے ملاقات کریں گے اور سڑک کے ماہرین سے تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین کرناٹک کے دورہ پر
وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین کرناٹک کے دورہ پر

By

Published : Aug 28, 2021, 7:50 PM IST

بہار حکومت میں وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین سڑک بنانے کی بہتر تکنیک کی جانکاری حاصل کرنے کےلیے دو روزہ دورے پر آج کرناٹک پہنچے۔ اس سلسلے میں آج شام وہ کرناٹک کے وزیر تعمیر سڑک سی سی پاٹل سے ملاقات کی. ملاقات کے موقع پر کرناٹک پی ڈبلو ڈی کے سکریٹری، چیف انجینئر سمیت شعبہ کے دیگر انجنئیرز کے علاوہ بہار اسٹیٹ سڑک ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف ڈائریکٹر سنجے کمار شامل تھے۔


وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین نے کرناٹک روانگی سے قبل ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ کرناٹک کا دورہ بہار کی ترقی کے لیے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے وزیر تعمیرات سڑک کی جانب سے دعوت ملی تھی جس کے بعد یہ سفر طے ہوا ہے، اس دورہ میں وہ کئی نشستوں میں شریک ہوں گے اور محکمہ سڑک تعمیرات کے الگ الگ شعبوں کا بھی معائنہ کریں گے، ساتھ ہی بہار کی سڑکیں اور کس طرح سے بہتر ہوسکے اس سمت میں بھی ماہرین سے تبادلہ خیال کروں گا۔ اسی طرح صنعتی تجارت کو زیادہ سے زیادہ سڑکوں سے کس طرح جوڑا جائے اس پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

نتن نوین نے کہا کہ کرناٹک سڑک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ کرناٹک میں ہی بنائے جا رہے فور اور سیکس لین سڑک اور اس کی مالیت پر کتنے خرچ ہو رہے ہیں اس کا بھی تخمینہ لیا جائے گا تاکہ بہار میں اس طرح کی سڑک کی تعمیر کے وقت تخمینہ سامنے رہے۔ نتن نوین نے مزید کہا کہ اس دورہ کے بعد بہار میں سڑک کی تعمیرات میں ایک انقلاب آئے گا، بہار کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں ہوگا جہاں سے سڑک کے ذریعہ راجدھانی پٹنہ چار گھنٹے میں نہیں پہنچا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details