اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Purnia: پورنیا میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

پورنیا میں تیز رفتار اسکارپیو کے گڑھے میں گر جانے سے 9 افراد کی موت ہوگئی۔ تمام لوگ کشن گنج کے نونیا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ Road Accident in Purnia

پورنیا میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک
پورنیا میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

By

Published : Jun 11, 2022, 12:46 PM IST

پورنیہ: بہار کے پورنیہ کے رؤٹا تھانہ علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار اسکارپیو کے پانی سے بھرے گڑھے میں الٹنے سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔ گاڑی میں دس افراد سوار تھے۔ تمام لوگ کشن گنج کے نونیا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حادثے کے بعد کار میں پھنسے ایک افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا۔ Road accident in purnea Nine people died

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ رؤٹا تھانہ علاقہ کے انگڑھ او پی کے کنجیا مڈل اسکول کے قریب پیش آیا۔ اسکارپیو میں سوار سبھی لوگ انگڑھ کے رل کھپڑا تاراباڑی سے شادی کا رشتہ طے کر کے کشن گنج ضلع کے نونیا گاؤں جا رہے تھے۔ پھر اچانک اسکارپیو گڑھے میں گر گئی۔ جس میں سوار 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Chenani Nashri Tunnel Accident: ناشری ٹنل میں ایک اور حادثہ، پانچ افراد زخمی

سی او راجیشور کمار موقع پر پہنچے اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کشن گنج بھیج دیا۔ موقع پر ہی مرنے والوں میں گنگا پرساد یادو، تانڈو لال یادو، کرن لال یادو، امرچند یادو، کالی چرن یادو، رام کشن یادو، گلاب چند یادو اور مانک لال شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تمام مرنے والے کشن گنج ضلع کے مہیگاؤں پنچایت کے نونیا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details