اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک - چھ افراد کی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی ہے

بہار کے گیا میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شدید طور پر زخمی ہے۔

road accident
road accident

By

Published : Jul 23, 2021, 11:03 PM IST

گیا ضلع کے شیرگھاٹی سب ڈویژن کے ڈوبھی تھانہ حدود میں واقع کنجیار گاؤں کے پاس خوفناک و دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ سبھی ایک انووا گاڑی پر سوار تھے۔ مخالف سمت سے آرہی ایک ہائی وا گاڑی سے انوا گاڑی کا زوردار تصادم ہوگیا۔ انوا گاڑی پر سوار سات افراد میں چھ افراد کی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی ہے جب کہ ایک شخص زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے میں مرنے والوں کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ انووا گاڑی پر "پریس کا بورڈ" لگا ہوا ہے۔ حادثہ شام میں پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق جائے حادثے پر مقامی تھانہ کی پولیس پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اتنا زبردست ہے کہ نعش گاڑی سے نکالنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا، بہار: مدارس کو اس بار بھی چرمِ قربانی سے کوئی فائدہ نہیں


بتایا جارہا ہے کہ حادثہ اتنا زبردست طریقے سے پیش آیا ہے کہ گاڑیوں کی ٹکر کے بعد اس کی آواز کافی دور تک سنائی دی ہے۔ پولیس سبھی مہلوکین کی شناخت کرنے میں مصروف ہے بتایا جا رہا ہے کہ زخمی شخص بولنے کی صلاحیت میں نہیں ہے۔ جسے علاج کے لیے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حادثے میں انوا گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو گئی ہے جبکہ ہائی وا "ٹرک" گاڑی کا ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر لیا ہے۔ یہ حادثہ گیا ہنٹر گنج روڈ پر پیش آیا ہے۔ انوا گاڑی ہنٹر گنج کی طرف سے آرہی تھی تبھی یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details