ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد کی موت - سڑک حادثہ

بہار کے ضلع ارریہ میں ان دنوں سڑک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، آئے دن سڑک حادثے میں مقامی لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

road accident
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 12:29 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:15 PM IST

سڑکوں پر تیز رفتار سے دوڑتی گاڑیوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے، گزشتہ دنوں ہی ایک 5 سالہ بچی کی بیرگاچھی روڈ پر گاڑی کے ذریعے کچلے جانے سے درد ناک موت ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ارریہ کے دو مختلف جگہوں پر بڑی گاڑی سے شدید ٹکر ہونے کے سبب دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

پہلا واقعہ شہر کے مرزا بھاگ بیریر کے پاس واقع ہوا جب شمشیر عالم نامی نوجوان (26) ارریہ سے اپنے گھر کی جانب موٹرسائیکل سے جا رہا تھا کہ اسی دوران جوکی ہاٹ کی طرف سے آ رہی تیز رفتار بولیرو گاڑی نے شمشیر کو کچل دیا۔

شمشیر کے اہل خانہ جب تک اسے صدر اسپتال لاتے تب تک درمیان راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا، موقع پر سے بلیرو گاڑی کا ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا جبکہ گاڑی کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جبکہ دوسرا واقعہ صبح 4 بجے کا ہے جب ایک شخص کا سامان لے کر بھاگ رہا ایک چور گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد کی موت

وارڈ نمبر 9 شیو پوری کے باشندہ شنکر نندن پرساد اپنی اہلیہ کے ساتھ پٹنہ کی بس سے مہادیو چوک کے پاس اترے تھے اتنے میں پہلے سے تاک لگائے بیٹھے دو چوروں نے ان پر حملہ کیا اور سامان کی چھین کر وہ بھاگنے لگے۔

بھاگنے کے دوران ہی ایک چور سامنے سے آ رہی ایک بڑی بس کے زد میں آ گیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔

مرنے والے شخص کی شناخت آشیش کمار سنگھ عرف گڈو کے طور پر ہوئی ہے دونوں جگہوں پر پولس نے پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال روانہ کردیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details