ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک آٹھ سالہ بچہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
مہلوکین کے رشتہ داروں کے مطابق ضلع بانکا کے راجور گاؤں کی رہنے والی پُتل دیوی نامی خاتون موٹر سائیکل سے اپنے بھائی کے ساتھ اپنے مائکہ پیرپینتی کے جن مامت جا رہی تھی تبھی گھوگھا میں ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے سبب عورت کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جب کہ گاڑی پر سوار ان کے دونوں بچے اور خاتون کا بھائی زخمی ہوگیا۔
لکھی سرائے کے اشوک کماری اور نندن کمار کا آٹھ سالہ بچہ کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔