عینی شاہدین کے مطابق بس گوپال گنج سے سیوان آرہی تھی۔ تبھی بس کا ٹائر پھٹ جانے سے بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔
بہار: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
ریاست بہار کے گوپال گنج میں آج ایک بس پلٹ گئی جس میں پانچ افراد کی دردناک موت ہوگئی ،جب کہ متعددافراد زخمی ہوگئے ۔
بہار: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
ہلاک شدہ افراد کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے، زخمیوں کو سیوان کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔