ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیان پر آر جے ڈی کارکنان نے مرکزی حکومت کے کسان مخالف بل کو واپس لینے کے مطالبے پر احتجاج کیا۔
آر جے ڈی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے پرانی بازار ، مسجد چوک، پانی ٹنکی چوک، تھانہ چوک، سبھاش چوک، مین بازار پورنیہ گولا چوک اور کرپوری چوک سے ہوتے ہوئے احتجاجی مارچ کلکٹریٹ کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر ختم ہوا، اس دوران آر جے ڈی کارکنان نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، آر جے ڈی کے ضلعی صدر جئے کانت یادو کی قیادت میں پارٹی کے تمام سیلوں سے وابستہ کارکنان نے نعرے بازی کی۔
اس موقع پر آر جے ڈی کے ضلعی صدر جئے کانت یادو نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کا مفاد چاہتی ہے تو پورے کسانوں کے حق میں بل لائے تاکہ کاشتکار اپنی فصل کی قیمت حاصل کرسکیں، چاہے سرکاری منڈی ہو یا تاجروں کے ہاتھ، حکومت کی طرف سے طے شدہ کم سے کم سپورٹ قیمت پر کسانوں کی فصلیں فروخت ہوں۔ ایسا کرنے سے کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت ملے گی اور کسانوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی بھی ممکن ہوسکے گی۔
پروفیسر اروند کمار نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش حکومت کی حکمرانی پر مجرمان کا غلبہ ہے، نوجوان روزگار کے لئے بھاگ رہے ہیں۔