آرجے ڈی ضلع صدر چندر شیکھر نے بہار کے آنجہانی وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کی زندگی پر روشنی ڈالی اور دعویٰ کیا کہ بھلے ہی سبھی پارٹی کے لوگ کرپوری ٹھاکر کو یاد کر رہے ہوں، لیکن ان کی سیاست کے اصل وارث آر جے ڈی ہے۔ جو سماجواد پر یقین رکھتی ہے اور دبلے کچلے اور پچھڑی ذاتی کے حقوق کی لڑائی لڑتی آرہی ہے۔
کرپوری ٹھاکر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی سادگی اور ایمانداری کو یاد کیا گیا۔ ان کی سادگی اور ایمانداری کی مثال دیتے ہوئے آرجے ڈی لیڈر چندر شیکھر نے کہا کہ جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے بینک کھاتہ میں محض پانچ سو روپئے تھے اور کھپریل کا ایک مکان تھا۔ لیکن آج سیاست کے معنی بدل گئے ہیں ساتھ ہی ان لوگوں نے پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں سے ان کے بنائے راہ پر چلنے کی تلقین کی۔