ریاست بہار کے پٹنہ میں بیلا گنج کے رکن اسمبلی سریندر پرساد یادو نے لالو یادو سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ 'انہوں نے 5 دسمبر کو لالو سے ملاقات کی۔ لالو جی کی طبیعت فی الحال ٹھیک نہیں ہے۔ کیونکہ لالو پہلے کی طرح تندرست نظر نہیں آ رہے ہیں۔'
بیلا گنج کے آر جے ڈی رکن اسمبلی نے لکھا کہ 'ان کا چہرہ سفید ہوا کرتا تھا۔ لیکن فی الحال اس کا چہرہ ہلکا سیاہ پڑ رہا ہے، جو ان کے مداحوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔'