آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اخترالایمان اسلام شاہین نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ، 'ریاست میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے جو فلاحی منصوبے چلائے جا رہے ہیں، ان کا عملی نفاذ نہیں ہو رہا ہے۔ این ڈی اے کے ساتھ آنے کے بعد نتیش کمار نے 950 کروڑ کا بجٹ نصف کر دیا۔ اس میں بھی پیسا پوری طرح خرچ نہیں ہو پایا ہے۔ اب تک صرف 40 فیصد ہی خرچ ہوا ہے اس مالی سال کا ایک مہینہ بچا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'ہم لوگ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام باتوں کو رکھیں گے۔ سیمانچل اور متھلانچل میں پسماندگی ہے، تعلیمی صورتحال بدتر ہے۔ حکومت منصوبے بناتی ہے لیکن اس کا نفاذ نہیں ہوتا ہے۔'
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'اقلیتوں کے لیے جو قرض منصوبہ ہے، اس کے تحت چار سے پاچ لوگوں کو لون دیا جاتا ہے، کروڑوں کی آبادی میں چند لوگوں کو ہی منصوبے کا فائدہ ملتا ہے۔ اقلیتوں کے بننے والے ہاسٹلز کی حالت بھی بدتر ہے۔'