اس رکنیت مہم پروگرام کے اختتام کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بہار کے سابق ریاستی وزیر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی رکنیت مہم چلاتی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی پارٹی بھی یہ مہم چلا رہی ہے ۔
آر جے ڈی کی رکنیت مہم پروگرام عبدالباری صدیقی نے آر جے ڈی کی مضبوطی کے سوال پر کہا کہ جو بھی ڈیموکریٹک پارٹی ہے وہ اپنے رائے سے لوگوں کو منسلک کرتی ہے اور انکی پارٹی بھی لوگوں کو ان کی پارٹی سے منسلک کر رہی ہے۔
انہوں نے بی جے پی سے منسلک سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے جی آر جے ڈی اپنے آخری دور میں ہے، تاہم انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب تک ان کی پارٹی جمہوریت پر اعتماد کرتی ہے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا ہے۔
وہیں اس رکنیت مہم پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی بھولا یادو نے کہا کہ ہم اس پروگرام میں اپنے رہنماں لالو پرساد یادو کا پیغام اپنے لوگوں تک پہچایا۔