بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو Bihar Opposition Leader Tejasvi Yadav نے دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے بابا ناگا ارجن اسٹیڈیم میں آر جے ڈی پارٹی کے ملن پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں پر طنز کیا ہے۔
انہوں اپنے خطاب میں نتیش حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی طبقہ کے لوگوں کو جوڑنے کی بات، روزگار کی بات، کارخانے کھولنے کی بات کرتے ہیں۔
تیجسوی یادو نے روزگار کو لے کر نتیش کمار پر کیا طنز وہیں موجودہ حکومت نفرت پھیلا کر حکومت چلارہی ہے، ہم نے دس لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کی بات کہی تھی۔
انہوں نے 19 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تو روزگار کیوں نہیں دے رہی ہے۔ ارے کیا روزگار دے گی یہ سرکار 15 لاکھ دینے کی بات کرکے بوہنی تک نہیں کی۔ ان کی حکومت میں ان کے وزیر خود اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو سونپنے کی بات کرتے ہیں، یہ الزام لگاکر کے انکی بات افسر تو چھوڑیں چپراسی تک نہیں سنتا ہے، یہ کیسی حکومت ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Nitish Blasts Oppn After Tejashwi's Attack: شہریت کو لیکر بہار اسمبلی میں تیجسوی یادو و شاہنواز حسین کے درمیان نوک جھونک
واضح رہے کہ بینی پور تحصیل کے بابا ناگا ارجن اسٹیڈیم میں تیجسوی یادو کی موجودگی میں سینکڑوں لوگوں نے آر جے ڈی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
اس دوران تیجسوی یادو کے ساتھ جائزہ مٹنگ سابق وزیر عبدل باری صدیقی، سابق وزیر سیام رجک ،اور کئ سابق ایم ایل اے اور راجد کارکنان بھی موجود تھے۔