اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری - RJD latest news

منشور میں کیے گئے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ نوکری دینے کے نام پر بی جے پی لوگوں کو بے قوف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وعدہ اصلی ہے۔ وہ چاہتے تو وہ بھی این ڈی اے کی طرح جھوٹا 50 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بہار میں پہلے مرحلے کی رائے دہی 28 اکتوبر کو ہوگی۔

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری
آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری

By

Published : Oct 24, 2020, 10:23 AM IST

Updated : Oct 24, 2020, 12:17 PM IST

بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے آج اپنا الگ 16 صفحات پر مشتمل انتخابی منشور جاری کیا۔ اس میں بھی 10 لاکھ سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور اسے ترجیحات کی بنیاد پر شامل کیا ہے۔

منشور میں کیے گئے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ نوکری دینے کے نام پر بی جے پی لوگوں کو بے قوف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وعدہ اصلی ہے۔ وہ چاہتے تو وہ بھی این ڈی اے کی طرح جھوٹا 50 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔

آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری

انہوں نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ انہوں نے وہی وعدہ کیا ہے جو اصلیت میں محکموں میں عہدے خالی ہیں۔

تیجسوی نے کہا کہ ہمارے منشور میں تعلیم، صحت، خواتین کو خود کفیل کرنا سرکاری نوکریوں میں بہتری ، ثقافت، آب وہوا کی تبدیلی وغیرہ خاص طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

تیجسوی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ 10 لاکھ نوکری کے وعدے پر ان کی تنقید کررہے تھے انہیں بھی اب سمجھ میں آگیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ساڑھے چار لاکھ عہدے تعلیمی محکمہ میں خالی ہیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر اور پولیس محکمہ میں بھی عہدہ خالی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے پاس آر جے ڈی کا انتخابی منشور ایکسکلوسیو:

انتخابی منشور کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

17 نکات پر پارٹی نے طے کی اپنی ترجیحات

مینی فیسٹو میں روزگار کا معاملہ سرفہرست

پہلی کابینہ میں دس لاکھ مستقل سرکاری نوکری دینے کا عمل شروع ہوگا

روزگار اور خود روزگار میں ملازم اساتذہ کو پے اسکیل

تمام کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو برقرار رکھنے کا وعدہ

مساوی کام مساوی تنخواہ کا وعدہ

تمام سینچائی پمپوں کو سولار پمپ میں تبدیل کرنے کا وعدہ

کھیل اسکیم کے تحت بہار میں اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام

ہر ڈویژن میں ایک بڑے اسٹیڈیم کا قیام

ایک سال کے اندر تمام سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پینشن

سہولت نافذ ہوگی۔

تاڑی انڈسٹری کو کمرشیل بنایا جائے گا

یہ بھی پاڑھیں: آر جے ڈی نے چار اراکین اسمبلی سمیت 14 رہنماؤں کو برطرف کیا

صنعتی علاقوں میں مرچنٹ پروٹیکشن اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا

صنعت کی ترقی کے لئے ایس ای زیڈ کا قیام

بہار میں بجلی کے موجودہ نرخوں کو کم کرنے کا وعدہ

زرعی اراضی پر کسانوں کے قرض اور کرایہ معاف کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details