اردو

urdu

ETV Bharat / state

لالو یادو اور تیجسوی یادو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے لیے دہلی روانہ

INDIA Alliance Meeting انڈیا اتحاد کی میٹنگ سے پہلے آر جے ڈی کے صدر لالو یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے متحد ہے۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل انہوں نے پٹنہ ایئرپورٹ پر کہا کہ وہ میٹنگ میں بی جے پی کے خلاف مضبوط حکمت عملی پر غور کریں گے۔

INDIA Alliance Meeting
لالو یادو اور تیجسوی یادو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے لیے دہلی روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 3:07 PM IST

پٹنہ: آر جے ڈی کے صدر لالو یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لالو یادو نے دعویٰ کیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر ایک ساتھ بیٹھیں گے اور ایسی حکمت عملی بنائیں گے تاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی جا سکے۔

تاہم اس دوران وہ پی ایم مودی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ ہم نریندر مودی کو کیسے شکست دیں گے؟ لالو نے غصے سے کہا آخر نریندر مودی کیا ہیں؟ ارے، ہم مل کر انہیں شکست دیں گے، ہم اس پر اتحاد کے اجلاس میں بات کریں گے اور حکمت عملی بنائیں گے۔

غور طلب ہو کہ آر جے ڈی صدر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لیڈران 19 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بی جے پی کے خلاف مضبوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ہم نریندر مودی کو شکست دے کر ہی رہیں گے اور اس حکمت عملی کو بنانے کے لیے ہم مسلسل میٹنگیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ شام 4 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جے ڈی یو کے صدر لالن سنگھ اور وزیر سنجے جھا بھی ان کے ساتھ دہلی جائیں گے۔ تاہم اس بار لالو یادو، تیجشوی اور نتیش کے الگ الگ دہلی جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details