بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اسی کڑی میں ارریہ کے جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم بوتھ نمبر 110 میں ووٹ ڈالنے پہنچے اور ووٹ دیا۔ تاہم اس دوران انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
آر جے ڈی امیدوار سرفراز نے پارٹی کا انتخابی نشان لگا کر ووٹ دیا - ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم نے پارٹی نشان والا کرتا پہن کر ووٹ کیا، حیرت کی بات تو یہ تھی کہ پولنگ مرکز پر موجود کسی بھی افسران نے انہیں منع نہیں کیا۔
جب آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ بوتھ پہنچے تو پارٹی کے انتخابی نشان ان کے کرتا پر دیکھا گیا،حالانکہ پولنگ کے کسی بھی اہلکار نے انہیں نہیں روکا، اس واقعے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل گیا سے بی جے پی کے رہنما پریم کمار بھی اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پر پہنچے تھے تو ان انہوں نے پارٹی نشان والا ماسک پہنا ہوا تھا ان کے ماسک پر بی جے پی لکھا ہوا تھا جبکہ کمل کا نشان بھی صاف طور دیکھا گیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا اور ضلع مجسٹریٹ کو ان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا تھا۔