اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند

ریاست بہار میں حزب اختلاف اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کی جانب سے آج بہار بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

rjd calls bihar bandh against nrc and caa
آر جے ڈی کی جانب سے بہار بند

By

Published : Dec 21, 2019, 10:18 AM IST

Updated : Dec 21, 2019, 8:19 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جاری مظاہروں پر تیجسوی یادو نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنے کا ہر ایک کو حق ہے۔

راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے یہ اعلان سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دیا گیا ہے۔

تیجشوی یادو نے کہا ہے کہ یہ بند پرامن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی تیج پرتاپ یادو نے بھی لوگوں سے بہار بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں پرامن رہ کر مظاہرہ کرنےکی ہدایت جاری کی ہے۔

اس سے قبل ہی جگدانند سنگھ اور ایم ایل اے بھولا یادو نے ریاست کے دفتر میں بند کی تیاری کے لئے جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

ریاستی ترجمان چترنجن گگن اور میرتنجوئے تیواری نے کہا کہ آر جے ڈی بند یقینی طور پر کامیاب ہوگا۔ عام لوگ بھی اس بند کی حمایت کریں گے۔

بہار بند کا اثر مختلف حلقوں میں دکھنے کو مل رہا ہے، جگہ جگہ آر جے ڈی کے کارکنان سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ٹائیر جلالر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی سیتو کو جام کر دیا گیا ہے، یہ اہم شاہراہ ہے، جو دارالحکومت کو مختلف شہروں اور علاقوں سے جوڑتی ہے۔

Last Updated : Dec 21, 2019, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details