ویر چند پٹیل، جے ڈی یو دفتر اور این سی پی دفتر میں لیڈران و کارکنان نے ڈاکٹر لوہیا کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مجاہد آزادی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی آر جے ڈی دفتر میں ریاستی صدر جگدانند سنگھ، جے ڈی یو دفتر میں ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا اور این سی پی دفتر میں راحت قادری نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی فکر اور تحریکات پر روشنی ڈالی۔
مجاہد آزادی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی اس موقع پر جے ڈی یو صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ایک بےباک سماج وادی مفکر تھے جنہوں نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ حب الوطنی اور سماج وادی نظریات کی وجہ سے انہوں نے اپنے ہم خیال لوگوں کے ساتھ ساتھ مخالفین کے بیچ بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
رام منوہر لوہیا کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نتیش کمار سماج کے ہر طبقہ کی ترقی کے لیے پُرعزم ہوکر کام کررہے ہیں، حکومت کی جانب سے کئی منصوبے چلائے جارہے ہیں جس سے سماج کے سبھی طبقات کو فائدہ مل رہا ہے۔
وہیں آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر داؤد علی نے کہا کہ 'رام منوہر لوہیا ایک عظیم مجاہد آزادی تھے جنہوں نے ہر طبقہ کے لیے آواز اٹھائی، ان کی خدمات سے نئی نسل کو واقف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ سماج کے لوگوں کو ایک تحریک حاصل ہو۔
اس کے علاوہ آر جے ڈی یوتھ ونگ کے ترجمان ارون یادو نے کہا کہ رام منوہر لوہیا کے بتائے ہوئے راستے پر ہی آر جے ڈی چل رہی ہے۔ لالو پرساد یادو ان کی فکر سے زیادہ متاثر رہے ہیں۔