پٹنہ: جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے صدر و سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا اکثر و بیشتر بیانات کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ کشواہا راست اپنے پارٹی لیڈر و وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف جم کر تنقید رہے ہیں۔ جے ڈی یو کے سینئر رہنما افضل عباس نے کہا کہ اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں جو عظیم اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس مہم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر جو بھی الزامات عائد کیے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے تئیں وہ کتنے وفادار ہیں۔ انہیں اب تک سمجھ لینا چاہیے تھا کہ وزیر اعلیٰ سنتے سب کی ہے مگر کرتے وہی ہیں جو عوام کے مفاد میں ہوتا ہے۔ یہ ان کا خود کا فیصلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ذہن صاف کرنا چاہیے کہ پارٹی کوئی اور چلا رہا ہے۔ آخر دو سال میں انہیں سمجھ نہیں آیا کہ پارٹی کون چلا رہا ہے۔ بی جے پی کشواہا جی کے کاندھے پر بندوق رکھ کر گولی چلا رہی ہے۔ کشواہا جی جس حصے کی بات کر رہے ہیں ان کی حصہ داری ہے کہاں؟ یہ تو نتیش کمار کے وسیع قلب کا نمونہ ہے کہ وہ پارٹی میں ہیں۔