اردو

urdu

ETV Bharat / state

کتاب اظہار افکار کی رسم اجراء اور ادبی نشست کا انعقاد - ناوک حمزہ پوری

Ritual Launch of the Book Izhar e Afkar۔ Literary Meeting in Gaya۔ گیا میں ایک ادبی مجلس منعقد ہوئی جس میں اظہار افکار کتاب کی رسم اجرا کے ساتھ کتاب کی اہمیت اور اس کی افادیت پر شرکاء نے روشنی ڈالی اس تقریب میں بزرگ شاعر اور مصنف ناوک حمزہ پوری بھی شامل ہوئے۔

Ritual launch of the book Izhar e Afkar and organizing a literary meeting
Ritual launch of the book Izhar e Afkar and organizing a literary meeting

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 12:26 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں بدھ کو ایک تقریب میں اظہار افکار کتاب کی رسم اجراء ہوئی، اس مجموعہ مضامین ' اظہار افکار ' کتاب کے مصنف عزیز حمزہ پوری ہیں، آج شیر گھاٹی کے محلہ حمزہ پور میں واقع فاطمہ پبلک اسکول میں عزیر حمزہ پوری کی حالیہ منظر عام پر آئی کتاب اظہار افکار کی رسمِ اجراء علامہ ناوک حمزہ پوری کے ہاتھوں انجام پائی۔ رسم اجرا کی تقریب میں بڑی تعداد میں ادباء و شعراء، مصنفین، وکلاء، انجنئیر اور دیگر شعبۂ جات سے وابستہ معزز شخصیات اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام انجمن ترقی اردو شاخ شیرگھاٹی اور اردو نفاذ کمیٹی شیرگھاٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ رسم اجرا کے بعد ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا. جس میں نامور شعراء کی شرکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیوشن پڑھاکر تعلیم حاصل کی، آج شیرافغان خان بنے ہیں افسر

اس سے قبل تقریب کا آغاز حافظ آصف اختر پیش امام قدیمی مسجد حمزہ پور کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد کتاب کے مصنف عزیر حمزہ پوری نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کتاب کا مختصر تاہم جامع تعارف کرایا اور آئے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے لیے بڑی مسرت کا لمحہ ہے کہ موسم کی خرابی اور ضعیف العمری کے باوجود حضرت ناوک حمزہ پوری نے مجلس کی صدارت کی ہے۔ اس موقع پر عزیر حمزہ پوری، اور ڈائس پر موجود قاری اختر امام، ظہیر انور نے حضرت ناوک حمزہ پوری کو شال اوڑھا کر تکریم کی۔ اس کے بعد کتاب "اظہار افکار" جس کی مرتبہ رضیہ شاہین اور مصنف عزیر حمزہ پوری ہیں، کی رونمائی ہوئی۔ کتاب پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مقررین نے کتاب کی خصوصیات اور اہمیت پر روشنی ڈالی و طالب علموں کے لیے خصوصی طور پر مفید بتایا اور عزیر حمزہ پوری کے ادبی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر تاثرات پیش کرنے والوں میں ظہیر انور، سید صدر الزماں، صلاح الدین احمد، اشراق حمزہ پوری اور سید خطیب اللہ شامل رہے۔ اپنا صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے حضرت ناوک حمزہ پوری نے ادبی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ اپنے ادبی کاموں کو اردو ادب کی بے لوث خدمت بتاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسرے ادیب اسے آگے بڑھائیں گے۔ سید خطیب اللہ کے اظہار تشکر کے بعد رسمِ اجراء کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس نشست کی نظامت نوجواں شاعر ظفر الباری نے بحسن و خوبی ادا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details