گیا:ضلع گیا میں ترقیاتی کاموں بالخصوص Expressional District اور سات نشچے پارٹ ٹو منصوبے کے تحت کیے گئے کاموں کا چیف سکریٹری عامر سبحانی نے جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو سبھی کاموں میں تیزی لانے خاص طور پر زیر التوا کاموں کو جلد پورا کرنے کی ہدایت دی Review meeting of chief secretary amir sobhani with district officer۔
شہر گیا میں واقع مگدھ کمشنری کے دفتر میں چیف سکریٹری عامر سبحانی نے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی جس میں کمشنری کے پانچوں ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی شامل ہوئے۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری نے سلسلے وار طریقے سے کاموں جائزہ لیا۔ اس دوران گیا ڈی ایم نے بتایا کہ گیا ضلع نیتی آیوگ کی ڈیلٹا ریکنگ میں دوسرا مقام حاصل ہوا تھا۔
چیف سکریٹری عامر سبحانی نے جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ ایکسپریشنل ڈسٹرکٹ کے تحت کئے جانے والے تمام کاموں کو صحیح طریقے سے اور معیاری ڈیٹا انٹری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ اس کی وجہ سے ضلع کی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہو۔ درست اعداد و شمار کی وجہ سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے خصوصی امداد دی جائے گی، جس سے ضلع کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔