اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھگڑیا سے 222 مزدور تلنگانہ روانہ

لاک ڈاؤن میں دوسری ملک کے دوسری ریاستوں میں پھنسے بہاری مزدور گھر آنے کو بیتاب ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مزدور ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر گھر پہنچ رہے ہیں۔

کھگڑیا سے 222 مزدور تلنگانہ روانہ
کھگڑیا سے 222 مزدور تلنگانہ روانہ

By

Published : May 8, 2020, 8:11 PM IST

دوسری جانب اسپیشل ٹرین کے ذریعہ مزدور اپنی ریاست میں پہنچے لگے ہیں تاہم اسی درمیان گزشتہ روز تقریباً 222 مزدوروں کو بہار کے کھگڑیا شہر سے ٹرین کے ذریعہ تلنگانہ بھیجا گیا ہے۔


یہ معاملہ حزبِ مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹویٹر کے ذریعہ اٹھایا۔ اس کے بعد حکومت نے جواب دیا تیجسوی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے پوچھا کہ کیا انکو اس بات کا علم ہے کہ کھگڑیا سے 250 سے زیادہ مزدوروں کو تلنگانہ بھیجا گیا ہے.

اسی دوران ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 222 مزدور تلنگانہ کے لئے خصوصی ٹرین سے روانہ کیا گیا ہے. تلنگانہ حکومت کی گزارش پر ان مزدوروں کو چاول میلوں میں بہتر معاوضہ پر بھیجا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مزدوروں تلنگانہ کے لنگمپلی کے چاول مل میں کام کرتے تھے. ہولی کی چھٹی میں یہ مزدور گھر آئے تھے۔ ان تمام مزدوروں کو وہاں سے بلایا گیا ہے۔ مودی نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے ان سب کا کرایہ دیا ہے۔

کھگڑیا کے ڈی ایم آلوک رنجن گھوس نے کہا کہ جو مزدور جانا چاہتے تھے انہیں ہی بھیجا گیا ہے۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details