اردو

urdu

ETV Bharat / state

Revenue Officer Suspended روینو اہلکار محمد علی خان ڈی ایم کی ہدایت پرمعطل - روینو اہلکار محمد علی خان ڈی ایم کی ہدایت پرمعطل

گیا کے ڈی ایم تیاگ راجن کی ہدایت پرضلع گیا کے آمس انچل روینو اہلکار محمد علی خان اور ٹکاری کے سریندر سنگھ کو معطل کردیا گیا ہے ۔Revenue Officer Suspended

روینو اہلکار محمد علی خان ڈی ایم کی ہدایت پرمعطل
روینو اہلکار محمد علی خان ڈی ایم کی ہدایت پرمعطل

By

Published : Nov 25, 2022, 8:09 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 3:03 PM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا کے انچل دفتروں میں کام کرنے والے ریونیو ملازمین اور سی او کے کام میں سنگین لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے آمس اور ٹکاری کے ریونیو اہلکاروں (کرمچاری ) کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریونیو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔انکے خلاف فارم ( ک ) بھرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Revenue Officer Mohammad Ali Khan Suspended In Gaya In Bihar

اس کے علاوہ ٹکاری سرکل کے ریونیو ملازم سریندر کمار سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے اور ٹکاری کے سی او 'سرکل آفیسر 'پر بھی کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سریندر سنگھ کے خلاف تحقیقات میں غیر قانونی جمع بندی اور بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

ڈی ایم کی اس کارروائی سے ضلع کے مختلف سرکل دفاتر میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین کے کاغذات میں ردو بدل کر ریونیو ملازمین نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں کی غیر قانونی طور پر جمع بندی کر رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Prabhavati Hospital پربھاوتی ہسپتال میں رات کے انتظام سے متعلق ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ

ایڈیشنل کلکٹر منوج کمار کی طرف سے کی گئی جانچ اور ڈی ایم کی ہدایات کی بنیاد پر لینڈ ریفارمس ڈپٹی کلکٹر شیرگھاٹی سے موصول ہونے والی سفارش اور تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر آمس انچل میں کام کرنے والے روینو ملازم محمد علی خان کو بھی معطل کردیا گیا ہے محمد علی خان پر غیر قانونی جمع بندی اور اسکی غلط رپورٹ کرنے کے ساتھ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ ریونیو ملازم کے خلاف بے ضابطگیوں کے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کی وجہ سے آمس کے ریونیو ملازم علی خان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکل آفیسر آمس کو حکم دیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر محمد علی کے خلاف تحقیقات میں حاصل ثبوت فراہم کریں۔ تاکہ محمد علی کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر تیاگ راجن نے مزید بتایا کہ ضلع کے اور بھی انچل کی تفتیش کی جا رہی ہے، آئندہ 6 روز میں مزید اور اہلکاروں کی نشاندہی کر کے کارروائی کی جائے گی۔revenue Officer Mohammad Ali Khan Suspended In Gaya In Bihar

Last Updated : Nov 26, 2022, 3:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details