بہار کی سیاست میں سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کو لے کر سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے، جے ڈی یو نے اپنے ہی رہنما آر سی پی سنگھ کو وجہ بتاؤ نوٹس دیا ہے، پارٹی نے آر سی پی سنگھ سے ان کی کروڑوں کی جائیداد کے بارے میں جواب طلب کیا ہے، آر سی پی سنگھ پر 12 سالوں میں 58 غیر منقولہ جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔
RCP Singh quits JD(U) after own party questions his land deals
دراصل جے ڈی یو پارٹی کے نالندہ ضلع کے کارکنوں نے آر سی پی سنگھ پر جائیداد کو لے کر سنگین الزامات لگائے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت اپوزیشن کے رہنماوں کے نشانے پر آگئی ہے۔
آج گیا میں لوجپا رام ولاس کے قومی صدر و ممبر پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے آرسی پی سنگھ کے معاملے پر وزیراعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کافی عرصے سے آرسی پی سنگھ وزیراعلی کے ساتھ اور قریبی رہے ، وزیراعلی کو کیا اسکا علم نہیں تھا ؟ اگر تھا تو پھر کاروائی کیوں نہیں کی ؟ اور اب اگر علم میں آیا ہے تو تاخیر کس بات کی ہے ؟ حکومت انکی ہے توکاروائی میں تاخیر کیوں ۔حالانکہ چراغ پاسوان آرسی پی سنگھ کے بچاو میں نظرآئے اور اپنے بیان میں زیراعلی نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے آرسی پی سنگھ کو بھیجی گئی نوٹس پر کہاکہ اسکی ٹائمنگ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ابھی جے ڈی یو میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے، بظاہر دو خیمے میں حکمراں جماعت تقسیم ہے، اور دونوں ہی بی جے پی کے ساتھ ہیں، البتہ وزیراعلی نتیش کمار کا گروپ بی جےپی کو نقصان پہنچانے میں لگا ہے، جے ڈی یو اور آرسی پی سنگھ کے رشتوں میں تلخی ہے اور اسی کو لیکر الزامات لگے ہیں۔
مزید پڑھیں:Rajya Sabha Ticket: آر سی پی سنگھ کا ٹکٹ، مسلمانوں میں موضوع بحث
واضح رہے کہ چراغ پاسوان آج گیا یک روزہ دورہ پر پہنچے تھے یہاں گیا ہوائی اڈے پر کارکنان نے انکا ولہانہ خیرمقدم کیا اسکے بعد وہ گیا کے کونچ بلاک میں ایک پروگرام میں شامل ہوِئے۔