اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک کے سبکدوش ملازمین کا احتجاج - سبکدوش ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

سبکدوش بینک ملازمین نے پینشن میں اضافہ سمیت سنیئرسیٹیزن کی جمع رقم کو ایک لاکھ سے بڑھاکر دس لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بینک کے سبکدوش ملازمین کا احتجاج
بینک کے سبکدوش ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jan 28, 2020, 1:01 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:41 AM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں آل انڈیا بینک سبکدوش ملازمین فیڈریشن نے بہار اسٹیٹ کمیٹی کے اعلان پر سبکدش ملازمین نے احتجاج کیا ۔

سینٹرل بینک آف انڈیا کے باہر دھرنا دیا۔اس دوران سبکدوش ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات کوپورا نہیں کیاگیا تو وہ بڑے پیمانے ہر احتجاج کریں گے۔

بی این کیسری علاقائی سکریٹری نے کہا کہ ہمارے کئی مطالبات ہیں جس میں آٹھ مطالبات اہم ہیں ۔حکومت کو ان مطالبات کو پورا کرنا چاہیے۔

گیا: بینک کے سبکدوش ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ آج دوگھنٹے تک شہر کے اے پی کالونی موڑ پرواقع سینٹرل بینک آف انڈیا کے باہر دھرنا ومظاہرہ کیا گیا ہے ۔اس میں سبکدوش ملازمین کے پینشن سمیت سنیئرسیٹیزن کی جمع رقم اگر پانچ سال تک جمع ہیں تو انہیں نوفیصد بیاز کی رقم دی جائے ۔1980 سے پہلے سبکدوش بینک ملازمین کو ملنے والی چار ہزار رقم کوبڑھا کر دس ہزار کی جائے ۔

سبکدوش ملازمین کو فیمیلی پینشن ریزروبینک اورمرکزی حکومت کے ملازمین کی طرح ملنی چاہیے ۔بینک ملازمین کے پینشن کااپڈیشن ریزرو بینک اور مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرح کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ کئی اور مطالبات ہیں جو سنیئرسیٹیزن اور سبکدوش افراد کے حقوق سے متعلق ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details