ارریہ پہنچنے پر ڈی جی پی کو سب سے پہلے بی ایم پی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر دیا، جس کے بعد گپتیشور پانڈے نے ضلع کے سبھی تھانہ صدوراور پولس انسپکٹرز سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا تعارف حاصل کیا۔
ڈی جی پی گپتیشور پانڈے ضلع پولس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔
کمزورغریب سبھی کا احترام ضروری:ویڈیو میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گپتیشور پانڈے نے کہا کہ ارریہ میرا پہلا دورہ ہے، ابھی بہار کے تمام اضلاع کا دورہ چل رہا ہے، ضلع میں بڑھتے جرائم پر کنٹرول کس طرح پایا جائے اس پر غور و خوض کرتے ہوئے ضلع کے تمام افسران کو یہ سخت ہدایت دی گئی ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
گپتیشور پانڈے نے کہا کہ آج پولس اہلکار اور عوام کے درمیان ایک خلا سا پیدا ہو گیا ہے، جسے بھرنے کی ضرورت ہے، اس لئے تھانہ کے تمام صدور کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ عوام کے دلوں میں محبت پیدا کریں۔
انہون نے یہ بھی کہا کہ تھانہ پر کوئی شریف آدمی آئے تو اس سے بہتر سے پیش آیا جائے، اورمیڈیا کے لوگوں کا بھی تعاون کریں۔
مجھے یقین ہے کہ یہاں جس طرح سے پولس اہلکاروں نے حمایت کی ہے اس سے آنے والے وقت میں بدلاؤ دکھے گا۔
اس نشست میں پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار، ارریہ کی ایس پی دھورت سائلی بھی موجود تھیں۔