اردو

urdu

ETV Bharat / state

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے - جھارکھنڈ کے شہری

وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ممالک میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہریوں کی پہلی پرواز گیا ایئرپورٹ پر پہنچی۔

Residents Of Bihar And Jharkhand Landed At Gaya Airport
برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

By

Published : May 19, 2020, 11:07 AM IST

برطانیہ میں پھنسے بھارتی جن میں 31 کا بہار سے اور 10 شہریوں کا جھارکھنڈ سے تعلق ہے، ایک طیارہ کے ذریعہ گیا ایئرپورٹ پہنچے۔

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

گیا ایئرپورٹ پر تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے جبکہ اس موقع پر ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں موجود تھے۔

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر 41 مسافرین کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔ جانچ میں سبھی صحتمند پائے گئے، جس کے بعد انہیں کسٹم و امیگریشن کاونٹر اور لیگج کاونٹر تک رسائی دی گئی۔

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

تمام مسافرین کو بودھ گیا ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیا گیا۔ 14 دن قرنطینہ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

گیا ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عہدیدار، ڈاکٹرز کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم بھی موجود تھی۔ اس موقع پر تمام مسافرین سماجی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے تھے اور ماسک لگائے ہوئے تھے۔

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

اس موقع پر نوڈل افسر و مگدھ کمشنر اسنگباچوبے آو، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار، ایس ایس پی راجیو مشرا نے سبھی مسافرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں وندے بھارت کٹ دیا۔ اس کٹ میں میٹھائی سمیت تولیہ، صابن اور دیگر سامان شامل ہیں۔

برطانیہ میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے شہری گیا ایئرپورٹ پہنچ گئے

ملک واپسی کے بعد تمام شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

گیا ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details