اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف عالم دین ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کا انتقال - معروف عالم دین ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کا انتقال

معروف عالم دین، مفسر قرآن، فقیہ عصر و موسس جامعہ امام ابن تیمیہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کا انتقال سعودی عربیہ میں ہو گیا ہے۔ امت مسلمہ کے لیے ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

معروف عالم دین ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کا انتقال
معروف عالم دین ڈاکٹر محمد لقمان سلفی کا انتقال

By

Published : Mar 5, 2020, 11:55 PM IST

مولانا مرحوم کی وفات ہزاروں تیمی برادران کا ذاتی اور ملک و ملت کے لیے بالعموم عظیم خسارہ ہے۔ ڈاکٹر مرحوم کے خصائص بیان کرنے کے لیے ایک دفتر درکار ہے۔ آپ بیک وقت مفسر قرآن، شرح کلام نبوت، فقیہ، اسلامک اسکالر، ہزاروں کتابوں کے مصنف و مرتب و استاذ عرب و عجم تھے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ بیت اللہ (کعبہ شریف) میں ادا کی جائے گی اور جامعہ امام ابن تیمیہ سمیت ہزاروں مدارس و مساجد میں غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی ہوگی۔

اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details