گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آرجے ڈی کے ترجمان و رکن اسمبلی ستیش کمار داس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اقلیت، دلت مہادلت کی موجودہ سیاسی حالت مہا گٹھ بندھن کی حکومت میں بہتر ہوگی۔ ان کے مسائل بھی حل ہوں گے، روزگار اور نوکریاں دینے کا عمل حکومت نے شروع کر دیا ہے۔ بہار کے مختلف محکموں میں اسامیاں جلد بھری جائیں گی۔ MLA Satish Das Reaction Minority Problem In Bihar
انہوں نے کہاکہ اردو اکادمی،اردو ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل اور مدرسہ بورڈ ، اقلیتی کمیشن بورڈ سمیت دوسرے بورڈوں کے چیئرمین بھی جلد بنادیے جائیں گے ، کیونکہ حکومت کوشاں ہے کہ سبھی شعبے میں تیزی بہتری لائی جائے اور اسکے لئے مثبت پہل شروع ہوگئی ہے۔ابھی ابھی باگ ڈور میں ہاتھوں میں تھوڑا وقر جانے دیجیئے اس کے بعد دیکھئے کیا ہوتاہے۔
ستیش کمار داس نے پچھلی حکومت " این ڈی اے " پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں ایک پارٹی نفرت اور متنازع بیانات کے ذریعے عوام کو الجھا کر رکھنے میں یقین رکھ رہی تھی۔اس کی وجہ سے ریاست میں ترقیاتی منصوبوں پرکام نہیں ہوپایا۔تاہم وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت" common minimum programme "بناکر ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ آج بہار میں " سات نشچے " منصوبہ کے تحت کام ہوئے ہیں اور اس منصوبہ کی ملکی سطح پر ستائش بھی ہوئی ہے ، دراصل سات نشچے منصوبہ بھی پچھلی مہاگٹھ بندھن کی حکومت کا ہی منصوبہ ہے ، اسی طرح موجودہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت بھی ایک common minimum programme بناکر بہار کی ترقی کرے گی ،