اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپ - بہار

ریاست بہار کے سیمانچل علاقے میں سیلاب کی وجہ سے کئی خاندان قریبی اسکولز میں پناہ لئے ہوئے ہیں جن کے لیے راحتی سامان و اشیائے خوردنی تقسیم کی گئی۔

سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپ

By

Published : Jul 18, 2019, 4:46 PM IST

تفصیلات کے مطابق راحتی سامان پہنچانے کے لیے مقامی تنظیم نے سیلاب متاثرین کے لیے کھانے پینے کا سامان تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

اس تعلق سے کوچادھامن اور بہکول کی اسکول میں پناہ لئے ہوئے خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئی۔

اس تعلق سے بہکول بورجیس جانچ گھر کے ڈاکٹر اشوک کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایک ڈاکٹر بھی سماج کا حصہ ہوتا ہے اور عوام کی خدمت کرنا ان کا فرض ہوتا ہے اسی لیے میں یہاں آیا ہوں۔

انہوں کہا کہ عوام کی ہی بدولت ڈاکٹرز اپنا نام اور پہچان بناتے ہیں تو ڈاکٹرز کا بھی فرض ہے کہ مصیبت میں ان کے کام آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details