ریاست بہار میں مگدھ یونیورسیٹی کے رجسٹرار کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ رجسٹرار کی موت کی خبر پر تعلیمی حلقہ سوگوار ہوگیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'گھر کا انوائیٹر بنانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔'
دراصل پروفیسر رادھے کانت کے گھر کا انوائیٹر خراب ہوگیا تھا، جسے وہ خود سے بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔تبھی وہ کرنٹ کی زد میں آگئے۔
موت کی خبر سنتے ہی ان کے گھر پر یونیورسیٹی کے اسٹاف اور محلے کے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔