سوساٸٹی کی جانب سے رپورٹراور ان کے اہل خانہ کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرایا گيا۔ بزرگ صحافی باگیشوری پرساد دیویدی اور سنیل کمار تیواری کی صدارت میں میڈیا ملازمین میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیا گیا۔
میڈیا کو ماسک، سینیٹائزر تقسیم کرنے والی تنظیم - ضلع انتظامیہ رنے اس جانب توجہ دی
ریاست بہار کے کیمور میں ریڈ کراس سوساٸٹی نامی ایک تنظیم نے عالمی وبا کروناوائرس کے اس موقع پر کام کر رہے میڈیا کے لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیا۔
اس موقع پر ہندوستان روزنامہ کے بیورو چیف سنجۓ کرانتی، دینک بھاسر کے بیورو چیف جیتیندر سنگھ، اے بی نیوز کے اشوک کمار، لاٸیو سیٹیز کے برجیش کمار، نیوز نیٹورک 18 کے پرمود کمار، وویک کمار شری واستو، وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان لوگوں نے کہا کہ اس وبا میں خطروں کا کھلاڑی بن کر رپورٹر اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج تک نہ ہی محکمہ صحت نہ ہی ضلع انتظامیہ رنے اس جانب توجہ دی۔ ایسے میں ریڈ کراس سوساٸٹی کا یہ اقدام قابل ستاٸش ہے۔ سنیل کمار تیواری نے اس کے لۓ سوساٸٹی کے سکریٹری پرشون کمار مشرا کو مبارک باد پیش کی۔