ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اوم پرکاش گری نے کہا کہ 10 مئی کو کل 123 کورونا مثبت مریض بھرتی ہوئے ہیں، جس میں سے کل 04 مریضوں کی موت ہو گئی۔ جن میں سے ایک مریض مدھوبنی ضلع کا اور 03 مریض دربھنگہ ضلع کے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں بھرتی ہونے والے کورونا مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آکسیجن کی بھی کمی نہیں ہے۔ باضابطہ آکسیجن پلانٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے آکسیجن فراہم ہو رہی ہے۔
مریضوں کو یہاںکوئی دشواری نہیں ہو اس کے لیے یہاں کے ڈاکٹر ہر وقت ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال پورے بہار میں شفایابی کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔