اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ساہیتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ گزشتہ ماہ ساہیتہ اکادمی نے ایوارڈ کے لیے پروفیسر حسین الحق کےنام کا اعلان کیا تھا۔

gay ceremony was held in honor of sahitya academy award winner hussain ul haq
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

By

Published : Apr 5, 2021, 9:48 PM IST

بہار کےضلع گیا میں واقع ہادی ہاشمی اسکول میں بزمِ ندیم کے زیر اہتمام پروفیسر حسین الحق کی ناول ” اماوس میں خواب “ کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں ایک تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس کی صدارت پروفیسر محفوظ الحسن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوشاد ناداں نے انجام دیے۔

بزم ندیم کے بانیِ و صدر ندیم جعفری نے گلدستہ، شال اور مومنٹو پیش کر کے مبارکباد پیش کی۔

ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

نشست میں شامل سبھی لوگوں نے پھولوں کا ہار پہنا کر خوشی کا اظھار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان میں ڈاکٹر عین تابش، مرغوب اثر فاطمی، احمد صغیر، احسان تابش، سید شبیع عارفین شمسی سکریٹری مرزا غالب کالج، فردوس گیاوی، تنویر عثمانی، منوج کمار، منجو کماری، ڈاکٹر تبسم فرحانہ، ڈاکٹر آفتاب عالم اطہر، آصف علی، ڈاکٹر سلطان احمد ،آصف ظفر، شاھد حسن جیک، ڈاکٹر آفتاب عالم، مہتاب عالم مہتاب، ارشاد اشرف اور حافظ شمیم وغیرہ موجودتھے۔

ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اس موقع پر سبھی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ گیا کی عوام کو فخر ہے کہ پروفیسر حسین الحق ان کے شہر سے ہیں۔ ان کے ادبی خدمات کا تذکرہ کیا جائے تو وقت کم پڑے گا۔ حسین الحق نے ملک وبیرون ملک میں قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details