کام ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھ ہیلتھ کیئر کے برابر ہی لے رہی ہے، لیکن تنخواہ ایلوپیتھک کے مقابلے نصف دے رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں آیوش کے ڈاکٹروں کی تنخواہ بھی دوگنی کر دی گئی لیکن اے این ایم اور فارماشسٹ کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے۔
ان لوگوں کی بحالی کے تحت آربی ایس کے اے این ایم، فارماشسسٹ اور ڈاکٹروں کے عہدہ پر کی گئی تھی۔
ڈاکٹروں کی تنخواہ 22 ہزار سے 44 ہزار روپئے کر دی گئی، لیکن اے این ایم اور فارماشسٹ کی تنخواہ 12 ہزار روپئے ہی ہے۔ جب کہ ان کے ساتھ کانٹریکٹ پر بحال ڈاکٹروں اور ایلوپیتھک فارماشسٹ کی تنخواہ بالترتریب 44 ہزار، اور 37 ہزار روپئے ہے۔