ریاست بہار کے ضلع گیا کی تاریخ ادب سے جڑی رہی ہے، آج بھی یہاں ہر ماہ کہیں نہ کہیں ادبی محفلیں منعقد ہوتی ہیں۔ ضلع گیا کے گاؤں دیہات میں بھی مشاعروں سمیت دوسری ادبی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی کڑی میں رضیہ خاتون فاٶنڈیشن کے تحت حاجی جمال الدین کتب خانہ نورنگا کے زیر اہتمام آج ایک شعری نشست منعقد کی گئی، جس کی صدارت معروف شاعر فردوس گیاوی نے کی اور نظامت نوشاد ناداں نے کی۔Poetry Session in Gaya
Poetry Session in Gaya گیا میں رضیہ خاتون فاؤنڈیشن کی جانب سے شعری نشست کا اہتمام - شعری نشست کا اہتمام
گیا میں رضیہ خاتون فاؤنڈیشن کی جانب سے شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس شعری نشست میں بڑی تعداد میں شعرا اور مقامی افراد شامل ہوئے۔ اس موقع پر شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ Poetry Session in Gaya
حاجی جمال الدین کتب خانہ کے بانیِ و سرپرست ڈاکٹر آفتاب عالم نے اس کے اغراض و مقاصد پیش کٸے پھر باضابطہ نشست کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظم نے ڈاکٹر احسان اللہ دانش کو دعوتِ سخن دیا۔ پھر یکے بعد دیگرے شعرا نے اپنے کلام سے کتب خانے کے ادبی ماحول کو رونق بخشی۔ اس موقع پر فردوس گیاوی نے اپنے اشعار پڑھتے ہوئے کہاکہ گیا کی تاریخ ادبی رہی ہے، یہاں اس روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش سبھی کو کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ آج نورنگا میں مشاعرے کی محفل ہوئی، جس میں شعرا کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موجود رہے۔Poetry Session in Gaya
یہ بھی پڑھیں: Seminar on Azaadi Aur Adab in CCSU چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں آزادی اور ادب پر سمینار