اردو

urdu

ETV Bharat / state

چمکی بخار سے ہوئی اموات پر اظہار غم - bihar news

ریاست بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار سے بچوں کی اموات ہونے سے چراغ پا ارریہ کے 'یونائیٹڈ اگینٹس ہیٹ' نے پیدل مارچ نکال کر وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

چمکی بخار سے ہوئی اموات پر اظہار غم

By

Published : Jun 21, 2019, 12:02 AM IST


یونائیٹڈ اگینٹس ہیٹ کے کارکن محمد اظہر الدین نے کہا کہ ' بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ آخر کب تک یہ اموات کا سلسلہ چلے گا۔ کسی بڑے واقعہ کے بعد ہی حکومت ہوش میں کیوں آتی ہے، ترقیاتی کام کے دعویٰ کرنے والے ہمارے وزیراعلی صحت پر کیا ترقی کیے ہیں انہیں جواب دینا چاہیے،'

چمکی بخار سے ہوئی اموات پر اظہار غم

آرگنائزر سیف الاسلام نے کہا کہ 'آج اتنا بڑا حادثہ ہوا پھر بھی میڈیا سوال ہسپتال سے پوچھ رہی ہے، حکومت سے سوال نہیں پوچھتی، لیڈران سے سوال نہیں کرتی، حکومت نے اتنے بڑے معاملے میں جو بے حسی دکھائی ہے وہ یقیناً افسوسناک ہے.'۔

اے ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انور نے کہا کہ 'یہ حکومت کی ناکامی ہے، آج صورتحال یہ ہے کہ حکومت اس معاملے میں زبان نہیں کھول رہی، وزیراعلی صرف ہسپتالوں کا دورہ کر کے چلے جاتے ہیں، آگے کیا منصوبہ ہے کچھ نہیں بتاتے، یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے'۔

اس موقع پر امتیاز، راشد، مزمل جمال، مطیع الرحمن، کامران، رضی انور، اجئے سمیت درجنوں طلباء شامل تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details