اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے رہنما ونئے کشواہا آر جے ڈی میں شامل - राष्ट्रीय लोक समता पार्टी

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری ونئے کشواہا نے کہا کہ 'اوپندر کشواہا نے پارٹی کو فروخت کرنے کے لیے ایک بار پھر پورے بہار کے کشواہا سماج سے غداری کر کے نتیش کمار سے سودا کر لیا۔

Rashtriya Lok Samata Party leader Vinay Kushwaha join RJD
Rashtriya Lok Samata Party leader Vinay Kushwaha join RJD

By

Published : Aug 9, 2021, 7:47 PM IST

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری ونئے کشواہا نے پارٹی چھوڑ کر اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔

آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی اور ونئے کشواہا کا استقبال پھول مالا پہنا کر کیا۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر و آر جے ڈی رہنما ادے نارائن چودھری، سابق وزیر شیام رجک، آلوک کمار مہتا وغیرہ بھی موجود تھے۔

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے رہنما ونئے کشواہا آر جے ڈی میں شامل

آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد ونئے کشواہا نے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اوپندر کشواہا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اوپندر کشواہا کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان نے اپنی جوانی اور تن من دھن قربان کر دی۔ اوپندر کشواہا نے مسلسل پندرہ سالوں تک نتیش کمار کے خلاف ہم لوگوں سے سڑک پر تعلیم اور صحت کے مسائل پر احتجاج و مظاہرہ کرایا۔

Rashtriya Lok Samata Party leader Vinay Kushwaha join RJD

ونئے کشواہا نے کہا کہ 'اوپندر کشواہا نے ہمیشہ نتیش حکومت کے خلاف کشواہا سماج کے ساتھ پارٹی کارکنان کو بھڑکایا، آج وہی اوپندر کشواہا نتیش کمار کے گود میں چلے گئے، پارٹی قیام کے وقت جو اصول و ضوابط سبھی لوگوں نے مل کر بنائے تھے اپنے مفاد کی خاطر اوپندر کشواہا نے سب کچھ طاق پر رکھ کر پارٹی کو توڑ دیا۔'

یہ بھی پڑھیں: گیا: ذاتی مردم شماری کے مطالبے کو لیکر آرجے ڈی کا احتجاج

ونئے کشواہا نے مزید کہا کہ 'اوپندر کشواہا نے پارٹی کو فروخت کرنے کے لیے ایک بار پھر پورے بہار کے کشواہا سماج سے غداری کر کے نتیش کمار سے سودا کر لیا، جو لوگ پارٹی کے قیام کے وقت ان کے ساتھ کھڑے رہے اور پارٹی کو سینچنے میں اپنا خون پسینا لگایا اسے انہوں نے دھوکہ دیا، اس لئے پارٹی میں میرا رہنا اب مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'لہٰذا میں نے پارٹی کے 40 عہدے داروں کے ساتھ آر جے ڈی میں شامل ہوا ہوں۔ چونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو فرقہ پرست پارٹیوں کو منھ توڑ جواب دے سکتی ہے۔'

آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ 'آر جے ڈی غریبوں اور بے سہاروں کی پارٹی ہے، ہمارے یہاں کسی کی حق تلفی نہیں کی جاتی، آج ضرورت ہے اقتدار کے نشہ میں چور جے ڈی یو بی جے پی کو بہار سے اکھاڑ پھینکے تبھی بہار کی ترقی ممکن ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details