دارالحکومت پٹنہ کے ایک پرائویٹ ہوٹل میں آج راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کی نیشنل ایگزیکٹو اجلاس کی میٹنگ ہوگی۔
آرجے ڈی کی نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ آج - hotel morya
پارلیمانی انتخابات میں آرجے ڈی کی شکست کے بعد پارٹی خود کو بکھر نے سے بچانے میں مصروف ہے۔
میٹنگ میں شرکت کے لیے25 ریاستی صدور کو مدعو کیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں آر جے ڈی کی اہم پالیسیوں کے سلسلے میں فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔
میٹنگ کی اہم باتیں۔۔۔
۔پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں نیشنل ایگزیکٹو اجلاس کی میٹنگ ہوگی
۔میٹنگ میں پارلیمانی انتخابات میں ملی شکست پرجائزہ لیا جائیگا
۔پالیسیوں اور پروگراموں پر غور کیاجائگا
۔نیشنل ایگزیکٹو کے اراکین کے علاوہ 25 ریاستی صدر بھی شرکت کریں گے
۔ایم ایل اے،سابق ایم پی،ایم ایل سی، سابق ترجمان،سمیت پارٹی کے تمام ضلع صدروں کو میٹنگ میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے