اردو

urdu

ETV Bharat / state

راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان کا احتجاج - ووٹ گنتی میں انتظامیہ پر دھاندلی کرنے کا الزام

راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے ووٹ گنتی میں انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان کا احتجاج
راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان کا احتجاج راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان کا احتجاج

By

Published : Nov 11, 2020, 1:54 PM IST

بہار میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں گزشتہ روز راسٹریہ جنتا دل کی امیدوار منی عرف شکتی سنگھ یادو کی ضلع ہلسا اسمبلی سیٹ پر محض 13 ووٹوں سے شکشت ہوگئی، جس کے بعد راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے ووٹ کی گنتی میں انتظامیہ پر دھاندلی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بہارشریف کے سوگرا کالج میں جاری ووٹوں کی گنتی کے بعد آر جے ڈی امیدوار کی محض 13 ووٹوں سے شکست کا اعلان کیا گیا ، جس کے بعد پارٹی کارکنان نے سڑک پر احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے پاڑتی کارکنان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معاملے کو قابو میں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details