اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی - بڑھتی مہنگائی کے خلاف

'ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) 18 اور 19 جولائی کو بہار میں مظاہرہ کرے گی۔

بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی
بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی

By

Published : Jul 14, 2021, 10:41 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا ہےکہ 'ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف ان کی پارٹی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) 18 اور 19 جولائی کو مظاہرہ کرے گی۔

یادو نے بدھ کو آرجے ڈی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر جگدانند سنگھ کی موجود گی میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ 18 جولائی کو پارٹی کے سبھی لیڈران اور کارکنان رسوئی گیس، سائیکل اور بیل گاڑی کے ساتھ پٹنہ میں مظاہرہ کریںگے۔

اس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کا پتلا نذر آتش کیاجائے گا۔ اسی طرح 19 جولائی کو سبھی ضلع ہیڈکوارٹر اور بلاک ہیڈکوارٹر پر رسوئی گیس، سائیکل اور بیل گاڑی کے ساتھ مہنگائی کے خلاف زوردار مظاہر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تیجسوی یادو نے اراکین اسمبلی کے تحفظ کے لیے اسپیکر کو خط لکھا

اپوزیشن کے لیڈر نے کہاکہ مرکز اور بہار کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت نے بے تحاشہ مہنگائی بڑھاکر غریبوں کا جینا دشوار کردیاہے۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ پٹرول تو اب تو ڈبل سنچری مارنے والاہے۔

انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی پر مرکز کا کوئی بھی لیڈر بولنے کو تیار نہیں ہے۔ ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو مہا گٹھ بندھن کے حلیف جماعتوں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے، جس میں مانسون سیشن سے متعلق حکمت عملی کی تیاری پر غور وخوض کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details