اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر اے ایف اہلکار کا قتل - ٹریفک ]

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے قاضی محمدپور تھانا علاقے میں بائک سوار حملہ آوروں نے ریپڈ ایکشن فورس( آر اے ایف) کے ایک اہلکار کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔

آر اے ایف اہلکار کا قتل

By

Published : Mar 19, 2019, 10:20 AM IST


یہ واقع اس وقت پیش آیا جب سدھیر کمار مانجھی علاقے میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس درمیان موٹر سائکل پر سوار دو نو جوانوں نے گاڑیوں کی نقل و حرکت روک رکھی تھی، جب کمار نے ان سے ہٹنے کو کہا تو انہوں نے ان پر گولی چلادی۔

آر اے ایف اہلکار کا قتل

مظفرپور کے ایس ایس پی منوج کمار نے کہا کہ کمار کو ہسپتال لے جایا گیا مگر انہون نے راستے میں ہی دم توڈ دیا۔

ایس ایس پی منوج کمار نے کہا کہ علاقے میں کافی ٹریفک تھا اور کمار اسے ترتیب میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کیا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرکے قاتلوں کو گرفتار کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details