رام کرپال نے کہا کہ 'اب کسانوں کے سامنے بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پاٹلی پترا پارلیمانی حلقہ اور بہار کے دیگر علاقوں میں کسانوں کی طرف سے موبائل فون کال کے متعدد پیغامات آرہے ہیں۔
لاک ڈاؤن: کسانوں کے سامنے مشکل صورتحال - حکومت نے 700 سے زائد پاس جاری کردیئے
سابق مرکزی وزیر رام کرپال یادو نے کہا کہ میں نے نائب وزیر اعلی سشیل مودی اور وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار کو کسانوں کو ہو رہی پریشانی سے آگاہ کیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر اور بہار میں پاٹلی پترا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا کہ پورے بہار میں گندم کی کٹائی کا موسم جاری ہے۔ اسی دوران کسانوں کی درخواست پر حکومت نے 700 سے زائد پاس جاری کردیئے ہیں۔ جس پر پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے کٹائی کرنے والے آکر گندم کی کٹائی کررہے ہیں۔ اب حکومت نے ان تمام کاٹنے والوں کے ڈرائیورز کو 14 دن قرنطین کرکے اس کے بعد واپس بھیجنے کا حکم ختم کردیا ہے۔
رام کرپال نے کہا کہ 'اب کسانوں کے سامنے بحران پیدا ہوگیا ہے۔ لاکھوں خرچ کرنے کے بعد لائے گئے ڈرائیورز کو حکومت اب یہ کہہ رہی ہے کہ انہیں واپس بھیج دیا جائے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ 'پاٹلی پترا پارلیمانی حلقہ اور بہار کے دیگر علاقوں میں کسانوں کی طرف سے موبائل فون کال کے متعدد پیغامات آرہے ہیں۔