اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوجا کمیٹی کے صدر نے ضلع افسران کو اعزاز سے نوازا - ہندو وادی سنگٹھن کا سرغنہ اتم پٹیل

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا زون میں درگا پوجا اور دشہرے کا تہوار پرامن طریقے سے اختتام کرانے والے دو افسر ایس ڈی او جنم جے شکلا اور ڈی ایس پی اجے پرساد کو ماں درگا کی چنری دیکر عزت بخشی گٸی۔

رمضان انصاری نے ضلع افسران کو اعجاز سے نوازا

By

Published : Oct 11, 2019, 3:16 PM IST

اطلاعات کے مطابق دشہرے کے ٹھیک 4 دن پہلے بھبھوا آزاد نگر میں سکٹھی گاٶں کے مادھو سنگھ کے زمینی تنازع کو لے کر بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

جس کے بعد دو درجن سے زاٸد معاملے کا نامزد ملزم اور دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کا سرغنہ اتم پٹیل نے ساحل راعین نامی بدمعاش کو بری طرح پیٹنے کے بعد مذہبی نعرہ لگاتے ہوئے ویڈیو واٸرل کیا تھا جس سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا پھیل گئی تھی۔

رمضان انصاری نے ضلع افسران کو اعجاز سے نوازا

اس معاملے کے بعد سے ڈی ایس پی نے خود بھبھوا میں کمان سنبھالی جس سے شر پسندوں کے ناپاک حوصلے ناکام ہونے کے ساتھ ہی پرامن طریقہ سے تہوار کا اختتام ہوا۔

ان کی اسی کارگردگی سے خوش ہوکر بھبھوا وارڈ نمبر 16 کی پوجا کمیٹی کی طرف سے کیمور ویاپار منڈل کے صدر رمضان انصاری نے دیوی درگا کی چُنری دے کر ایس ڈی او اور ڈی ایس پی کواعزاز سے نوازا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details