بہار کے ضلع گیا میں اس مرتبہ گنگا جمنی تہذیب کا ایک خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا، جہاں رام نومی کے جلوس کے پیش نظر حساس علاقوں کے مساجد میں ایک رات قبل ہی تراویح کی نماز ادا کرلی گئی، تو وہیں گیا شہر کے کچھ علاقوں میں جہاں مسلم آبادی کم ہے تاہم مسجدیں آباد ہیں وہاں پر نماز کے وقت میں رام نومی کمیٹی نے لاؤڈ اسپیکر پر مذہبی گیت بجانے کا سلسلہ بند کر دیا Ram Navami's procession in Gaya ended with social harmony۔
دراصل شہر کے پیپرپاتی اور پنجابی کالونی محلے میں مسلم آبادی کم ہے تاہم ایک مسجد برسوں سے آباد ہے، وہاں پر ہمیشہ سے آپسی بھائی چارہ قائم رہتا ہے، گزشتہ رات جب اس علاقے سے رام نومی کا جلوس گزر رہا تھا تبھی مسجد میں آذان ہونے لگی جس کے بعد جلوس میں بجائے جارہے گیت کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا، مسلمانوں نے بھی شہر میں آپسی بھائی جارے کا جم کر مظاہرہ کیا اور رام نومی جلوس کے دوران پانی شربت چائے بسکٹ خوب بانٹے، وہیں رام نومی جلوس کمیٹی کے لوگوں نے بھی مسلم سماجی کارکنان کو گمچھا پیش کر کے اعزاز بخشا Gaya city is an example of Ganga-Jamuni civilization۔