اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پی نڈا، نتیش کمار، تیجسوی یادو و کنہیا کمار کی ریلی آج - شرم کلیان میدان، بہار شریف

بہار میں انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جے پی نڈا، نتیش کمار، تیجسوی یادو و کنہیا کمار کی ریلی آج
جے پی نڈا، نتیش کمار، تیجسوی یادو و کنہیا کمار کی ریلی آج

By

Published : Oct 24, 2020, 8:29 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صد راہل گاندھی، آر جے ڈی کے سینئر رہنما تیجسوی یادو وغیرہ نے 23 اکتوبر کو مختلف ریلیوں میں خطاب کرکے ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کی تو وہیں آج مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما بہار کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا آج 12:30 بجے شرم کلیان میدان، بہار شریف، 3:10 بجے کے آر کے ہائی اسکول میدان، ،لکھی سرائے میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا

وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی 12:25 بجے ٹاؤن ہال مونگیر، 2:15 بجے ہائی اسکول میدان برولی، گوپال گنج، 3:50 بجے وکرم ہائی اسکول وکرم میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔

جنتادل یونائٹیڈ کے قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج چار انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں ان کے ساتھ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سنجے جھا موجود رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پٹنہ سے بیگو سرائے، کھگڑیا اور ویشالی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جنتا دل یونائٹیڈ کے قومی صدر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پہلی ریلی بیگو سرائے ضلع کے تحت صاحب پور کمال اسمبلی حلقہ کے چمریا میدان بلیا، ڈوپزن بلیا میں خطاب کریں گے۔

ساتھ ہی کھگڑیا ضلع کے تحت اولی اسمبلی حلقہ کے ہائر اسکول کا میدان، ہری پور ڈویژن اولی میں دوسرا اور تیسرا پروگرام بیگو سرائے ضلع کے تحت تیگھڑا اسمبلی حلقہ کے اندرا جیوتی ہائی اسکول میدان، پکھتول، پنھنڈ تیگھڑا میں خطاب کریں گے۔

اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو آج بانکا، جموئی، بھاگلپور، شیخ پورہ ضلع میں کئی اسمبلی حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کےساتھ آر جے ڈی کے کئی بڑے رہنماں بھی موجود رہیں گے۔

اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو

جے این یو طلبا ینوین کے سابق صدر اور سی پی آئی رہنما کنہیا کمار آج بہار کے محتلف علاقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کل ان کی ریلی میں زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی تھی۔

سی پی آئی رہنما کنہیا کمار

مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے 10:30 بجے رام پور ہائی اسکول، صاحب گنج، 12:45 بجے ہائی اسکول میدان، کٹوریا 2:00 بجے چانن میدان، بیلہر 4:00 بجے پہاڑ پور ہائی اسکول میدان، شاہ پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details