ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ملت کیمپس میں مختلف مذہبی رہنماؤں کے درمیان باہمی رواداری کے فروغ کے لیے جماعت اسلامی گیا اور برہما کماری یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
جماعت اسلامی گیا کے صدر پروفیسر مسرور احمد نے اس پروگرام کی صدارت کی۔
شیلا بہن نے حاضرین کو راکھی پیش کرتے ہوئے بہن بھائی کے مقدس رشتے اور خدا سے تعلق کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
مسرور احمد، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے ہندی زبان میں قرآن مع ترجمہ اور سیرت کی کتاب بطور تحفہ شیلا بہن اور ان کی ساتھی خاتون کو پیش کیا۔