بیگوسرائےسے کنہیا جیت نہیں سکتے
راکیش سنہا نےکہا کہ بیگو سرائےقوم پرستوں کی سرزمین ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمینٹ راکیش سنہا نے کہا کہ سی پی ائی کے امیدوار کنہیا کمار بہار کے بیگو سرائے سے جیت نہیں سکتے۔
انھوں نے کہا کہ قوم مخالف عناصر بیگو سرائے سے جیت نہیں سکتے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کنہیا کمار اور انکی پارٹی بیگو سرائے میں ایک تجربہ کی کوشش کررہے ہیں، مگر اس میں وہ ناکام ہونگے۔
کنہیا کمار کا مقابلہ بی جے پی کے سینئر لیڈر مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے ہوگا۔
کنہیا کمار جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر تھے۔
ان پر قوم مخالف نعرے لگانے کا متنازعہ الزام ہے،انھیں دو ہزار سولہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کنہیا کمار بی جے پی کے سخت نقاد ہیں۔